Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت بحال کی جائے، استدعا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 24th 2023, 12:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، عمران خان نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عمران خان کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عمران خان نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت بحال کی جائے۔

Advertisement