Advertisement

اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کے سربراہ اور دیگر طبی عملے کو حراست میں لے لیا

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دیگر عالمی تنظیمیں عملے کی فوری رہائی کے لیے کوشش کریں، حماس

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 24 2023، 12:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج نے  الشفاء ہسپتال  کے سربراہ اور دیگر طبی عملے کو حراست میں لے لیا

غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء کے سربراہ اور دیگر طبی عملے کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الشفا ہسپتال کےایک شعبے کے سربراہ خالد ابو سمرا نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد ابو سلمیا کو متعدد سینئر ڈاکٹرز کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر، ایک ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف کے دو افراد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد ابو سلمیا اور طبی عملے کے دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی وہ ان کی فوری رہائی کے لیے کوشش کریں۔

 

Advertisement