جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1503.77 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار800 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج6 ہزار900 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 12 ہزار900 کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج30 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1503.77 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.340 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1181.70 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.267 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پاکستان

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے  تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات کرنے کا اعادہ کرلیا ۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے تیاریوں کے ایشیائی مرکز کے پانچویں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

وفد نے تھائی لینڈ کی فوج کے ترقی اور قدرتی آفات سے بچائو کے تربیتی مرکز، ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد قدرتی آفات سے بچائو اور امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں استعداد میں اضافہ کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

 

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان ہے۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 2 سے 3 ڈالر فی پیرل کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم اس کا انحصار حتمی حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 93.96 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 960 ارب روپے حاصل کیے، جو 869 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91 ارب روپے زائد رہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

لاہور: بھارتی سپورٹس صحافی وکرت گپتا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی ۔ 

سپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں گپتا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے باز رہے گی اور اس کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ اسی ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں زیادہ تر انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر آنے والی میٹنگ میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔


 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا ہے۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll