ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آر ایل این جی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہے


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2023 کے لئے گیسفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا ۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آر ایل این جی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( اکتوبر 2023) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد یا 0.1598 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( اکتوبر 2023) کے مقابلے میں میں 0.1621 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 1.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اوگرا نے جمعہ کو جاری اپنے نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 13.4930 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لیے 14.0337 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے کے لئے ریگولیٹر نے ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی ڈسٹری بیوشن قیمت 13.3332 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 13.8716 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو کے طور پر نوٹیفائی کی تھی۔آر ایل این جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- a day ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 5 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 11 hours ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 16 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- a day ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 5 days ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- a day ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 5 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 5 days ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- a day ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- a day ago




