نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت اچھے نظم و نسق اور مثبت سمت کا ورثہ چھوڑ کر جائے گی


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت اچھے نظم و نسق اور مثبت سمت کا ورثہ چھوڑ کر جائے گی۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت معیشت، نجکاری اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت دس سال میں دس لاکھ نرسوں کو تربیت دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنے زیر انتظام اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کر رہی ہے اور اس فہرست میں پی آئی اے ترجیح ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کاروبار میں آسانی کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتوں میں ملک میں اچھی خبریں آئیں گی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کان کنی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے ازبکستان کو پاکستان سے جوڑے گا اور کوئٹہ تفتان ریل نیٹ ورک کی بہتری کا کام بھی جاری ہے۔
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 9 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 گھنٹے قبل