جنگ بندی کے بعد آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا وجود عمل میں لایا جائے ،طاہر اشرفی
غزہ کے حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم کر کے خطے میں مستقل امن قائم کیا جائے


نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کر کے مستقل امن قائم کیا جائے، ہمیں مل کر فلسطین کیلئے آواز اٹھانی چاہیے، مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے،پاکستان کا امن ، سلامتی اور استحکام ہم سب کو عزیز ہے ،فلسطین میں مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ مسیحیوں کے بھی مقدسات ہیں۔
انہوں نے اتوار کو لاہور پریس کلب میں مسیحی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر پال بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے یہ سوچا کہ یہ مسئلہ صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے لہذا سب سے پہلے اس مسئلے پر آ واز بلند کرنی چاہیے۔
غزہ کے حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم کر کے خطے میں مستقل امن قائم کیا جائے اور ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جا ئے جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے مسلمانوں کے ہر مسئلے پر ان کا ساتھ دیا ہے اور مسئلہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کی ہے حالانکہ ان کے مقد سات بھی فلسطین میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل انٹر فیتھ ہارمونی کونسل کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بند ی کے معاہدے میں توسیع کی جا ئے اور خطے میں دیر پا امن کے قیام کیلئے مذاکراتی عمل شروع کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر جب بھی کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہو تو اس کا سد باب کیا جا سکے تاکہ کوئی شر پسند قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے سکے کیونکہ اس شرانگیزی سے نہ صرف اقلیتیوں کو بلکہ پورے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے جو کہ کسی لحاظ سے بھی ملکی سلامتی کے حوالے سے درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، جڑانوالہ واقعہ بہت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ،کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کے حل سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا،عالمی امن کے راستے میں یہی دونوں مسئلے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان دیرینہ حل طلب مسائل کیلئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- ایک گھنٹہ قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 3 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 3 گھنٹے قبل