سعودی عرب اپنے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کریں،جواد سہراب ملک
نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی جواد سہراب ملک نے اتوار کو سعودی عرب کے الرشید گروپ کے چیئرمین راشد سعد الرشید سے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی


سعودی عرب : نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی جواد سہراب ملک نے اتوار کو سعودی عرب کے الرشید گروپ کے چیئرمین راشد سعد الرشید سے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
الرشید گروپ کے چیئرمین نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا، جس میں ایس اے پی ایم ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر،بی ای او کے ڈی جی احمد فاروق، وزارت جوائنٹ سیکرٹری اور سفارت خانے کے افسران شامل تھے۔
الرشید گروپ سعودی عرب کا ایک بڑا گروپ ہے جس کی مملکت میں متعدد میگا پروجیکٹس ہیں۔
جواد سہراب ملک نے پاکستانی کارکنوں کی قابل ذکر تعداد میں خدمات حاصل کرنے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر الرشید گروپ پر زور دیا کہ وہ اپنے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کریں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھرتیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
دونوں سربراہان نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ایس اے پی ایم نے کہا مجھے آج چیئرمین الرشید سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے جس میں پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے چیئرمین کے عزم اور پاکستان سے مزید بھرتی پر غور کرنے پر ان کی رضامندی کے لیے بے حد مشکور ہوں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل



