پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس (کل ) ہوگا

پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2023 زیر غور آئے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 11:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس (کل ) ہوگا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس (کل) منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2023 زیر غور آئے گا۔ اجلاس کے شرکا کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ماتحت اداروں کے متعلق مختلف امور کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد شفیق ترین کریں گے جبکہ کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔