تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ مین بھی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 11:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 53 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے، انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ مین بھی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔