پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور دونوں ملکوں کے وزرا بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے


وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے آج(پیر کو) ابوظہبی میں اربوں ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
انہوں نے آج ابو ظہبی سے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے پر دونوں ملکوں کے عوام کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ان ایم او یوز سے اقتصادی تعاون ، علاقائی استحکام اور سٹرٹیجک تعاون کا نیاباب شروع ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان ایم او یوز سے اقتصادی فوائد مختلف ٹھوس منصوبوں کی صورت میں جلد دیکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی جس کی بنیاد ستر کی دہائی میں شیخ زید نے رکھی تھی کو اب ان کے فرزند محمد بن زید النہیان نے نئے باب میں داخل کیا ہے۔
بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور دونوں ملکوں کے وزرا بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 3 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 29 منٹ قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 3 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل