تجارت

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

خام تیل کی عالمی منڈی میں حالیہ پیش رفت مزید کمی کی طرف جا رہی ہیں جس سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 10:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد: یکم دسمبر کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع کی جا رہی ہے ۔

خام تیل کی عالمی منڈی میں حالیہ پیش رفت مزید کمی کی طرف جا رہی ہیں جس سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی ۔


روسی تیل کی فی بیرل قیمت یورپی یونین کی مقرر کردہ حد کو عبور کرتے ہوئے 60 ڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔ مقررہ حد کے باوجود روسی تیل کی مارکیٹ ویلیو میں کمی واقع ہوئی ہے۔


بین الاقوامی سطح پر، برٹش برینٹ میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو 80.58 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی، جب کہ امریکن ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں دو فیصد کمی دیکھی گئی، جو 75.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے نتیجے میں پاکستان کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔