جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کرے گا

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران و پولنگ سٹاف کی تربیت کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کرے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری کی روشنی میں کی جانے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مسلح افواج کی تعیناتی کیلئے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران و پولنگ سٹاف کی تربیت کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائے گا۔ انتخابی مواد کی خریداری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کی طباعت کیلئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی سے متعلق صوبائی حکومتوں کی جانب سے مکمل تفصیلات جلد الیکشن کمیشن کو موصول ہو جائیں گی۔ ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی اور ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں صدر مملکت سے ملاقات کے بعد 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر دائر 1324 اعتراضات نمٹائے۔ قومی اسمبلی کے 266، پنجاب اسمبلی 297، سندھ اسمبلی 130، خیبرپختونخوا اسمبلی 115 اور بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقے نئی مردم شماری کی روشنی میں بنائے گئے ہیں۔

 

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نوروالی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کالز پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔

یاد رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا ، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز سکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف استاد کو بھی قتل کر دیا گیا ۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll