چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے، ذرائع کور کمیٹی


پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے، لہٰذا پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی آئی کو مشروط طور پر عام انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھا تھا۔
ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ دیا جس میں کہا گیا کہ 20 دن کے اندر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں اور الیکشن کے بعد 7 دن میں رپورٹ جمع کروائیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف بانی رہنما اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کی ملک گیر مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوں، انہیں پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل





