پاکستان
صدر عارف علوی کی شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت
صدر نے مادر وطن کےلئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
صدر عارف علوی نے شمالی وزیر ستان اور پسنی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
صدر نے مادر وطن کےلئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے شہدا ءکے بلند درجات کےلئے دعا کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان کیلئے فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
دنیا
ایران نے دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
ایران نے لبنان میں پیچرز اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے
ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملوں کے بعد اپنے مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان میں پیچرز اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی اثنا کے مطابق ایران کے سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمرشل طیاروں کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی بھی مواصلاتی ڈیوائس جہازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ کیبن یا کارگو جہازوں میں بھی ان ڈیوئسز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
لبنان میں 17 ستمبر کو ملک بھر میں بیچرز پھٹنے سے ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تقریباً 2500 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی روز لبنان بھر میں واکی ٹاکیز پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 39 افراد شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور خود ایران نے بھی ان حملوں کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا۔
ایران سے قبل ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اپنے طیاروں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی لگا دی تھی۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو تہران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں میزائل حملوں کے بعد متعدد فضائی کمپنیوں نے حالیہ ہفتوں میں ایران کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 42 ممالک سے 128 ٹیمز شریک ہوئیں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایکسرسائز کیمبرئیم پٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہی، رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 42 ممالک سے 128 ٹیمز شریک ہوئیں ،تمام ٹیمز میں سے پاک فوج کی ٹیم کی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سامنے آئی۔
پاک فوج نے ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھر سے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا، شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے اپنی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل حاصل کیا، پاک فوج کی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
پاکستان
چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے
وزارت خارجہ نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
دنیا 2 دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے