پاکستان

عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین تھے، ہیں اور وہی رہیں گے، نامزد پارٹی چیئرمین

میں اپنی ذمہ داری تب تک نبھاؤں گا جب تک خان صاحب واپس نہیں آجاتے، بیرسٹر گوہر علی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 29 2023، 4:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین تھے، ہیں اور وہی رہیں گے، نامزد پارٹی چیئرمین

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین تھے، ہیں اور وہی رہیں گے انشاءاللّٰہ، میں اپنی ذمہ داری تب تک نبھاؤں گا جب تک خان صاحب واپس نہیں آجاتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، عمران خان نے مجھ پر میرے ضلع پر، خیبرپختونخوا پر اور ہماری ٹیم پر جو اعتماد کیا اس کو بیان نہیں کر سکتا۔

نامزد چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا جانشین کے طور پر فرائض انجام دوں گا، پی ٹی آئی وہی ہے جو عمران خان کی ہے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل کے اندر ہیں چاہے جیل کے باہر ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین تھے، ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔ یہ فیصلہ ہو چکا ہے، میں اس وقت تک اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا جب تک عمران خان باعزت طور پر واپس اپنی سیٹ پر نہیں آتے اور وہ دن دور نہیں جب وہ واپس آئیں گے۔