پاکستان

لطیف کھوسہ نے مبینہ آڈیو لیک کی تصدیق کر دی ،کہا کہ آڈیو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے

لطیف کھوسہ نےکہا کہ جسٹس بابر ستار نے بھی اس پر سوال اٹھایا کہ اس طرح کی آڈیو کالز کون لیک کرتاہے شرم آنی چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 30 2023، 4:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لطیف کھوسہ نے مبینہ آڈیو لیک کی تصدیق کر دی ،کہا کہ آڈیو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے

اسلام آباد: لطیف کھوسہ اور بشری بی بی کے درمیان لیک ہونے والی آڈیو پر لطیف کھوسہ نے سخت ردعمل دیا ہے ۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ آڈیو ایک وکیل اور کلائنٹ کے درمیان ہوئی تھی اس کو جس نے بھی لیک کیا ہے ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے ۔

لطیف کھوسہ نےکہا کہ جسٹس بابر ستار نے بھی اس پر سوال اٹھایا کہ اس طرح کی آڈیو کالز کون لیک کرتاہے شرم آنی چاہیے ۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس بابر ستار صاحب نے کہا کہ آئیں اس کا جواب جمع کرائیں کہ اس طرح کی آڈیو کون لیک کرتا ہے اور کیوں ان کو سزا نہیں دی جاتی اس کے پیچھے کون ہے ۔