شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ، وزارت داخلہ نےلاہورہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو بیرون ملک سفرکی اجازت دینے کا معاملے پر وزارت داخلہ نےلاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق و زارت داخلہ کی اپیل میں شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام پی این آئی ایل میں تھا، لاہورہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر حتمی ریلیف فراہم کر دیا۔ وفاق کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، ان کے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا۔
درخواست میں وفاق کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بغیر لاہور ہائیکورٹ کا بیرون ملک اجازت دینے کا جواز نہیں تھا، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست پر اسی روز فیصلہ سنا دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نےقانونی اصولوں کے برعکس فیصلہ سنایا، کیونکہ متعلقہ حکام سے جواب مانگا نہ کوئی رپورٹ لہذا عدالت کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق شہباز شریف آج سے بیرون ملک سفر کرنے کے مجاز نہیں رہے، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی وجوہات بھی نوٹی فکیشن میں درج کی گئی ہیں۔
دوسری جانب شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ۔ درخواست میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام چیلنج کیا جائے گا۔
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 8 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 hours ago





