جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں  فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کےلئے وظائف کی منظوری دے  دی ہے۔

نگران  وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر  نے صوبے کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء سے ہاسٹل واجبات سمیت فیس معاف کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان پہلے دن سے کھڑا ہے اور فلسطین سے محبت پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔

 انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں  فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں۔

 

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

 اسلام آباد: غزہ بچاؤ مہم کی سرپرستی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس کے مؤقف کے مطابق 

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔

پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll