جی این این سوشل

پاکستان

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری

وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہوچکا ہے، سائفر کیس کی سماعت کل ہو گی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا گیا، کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہوچکا ہے، سائفر کیس کی سماعت کل مقرر کی ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے متعلق بھی نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکلاء کو عدالتی عملے نے وزارت قانون کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ پروڈکشن کا مسئلہ ہے، کل اگلی تاریخ دے دیں گے، اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میں تو آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کرنے کے حق میں ہوں، اس پر جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اطلاع دینی ہے دوسرے اقدامات ہونے ہیں آج ہی کیسے کریں؟

اس موقع پر وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ہفتہ اور پیر ہمارے لیے اہم ہوتے ہیں، 5 دسمبر رکھ لیں،جس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ 5دسمبر کو سماعت رکھ لیں گے لیکن حاضری کے حوالے سے تو سماعت رکھنی ہے۔

آج اسلام آباد ہائیکورٹ کو اطلاع کرنی تھی اور وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کا انتظار تھا، بعد ازاں سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، سماعت اب اڈیالہ جیل میں کل ہوگی۔

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی: کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کے جسم میں میتھ فیٹامائن (آئس) پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزمہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ تاہم منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد اب اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll