تھائی لینڈ حکومت گاہکوں کو ملک میں تیار کردہ برقی گاڑیاں خریدنے پر اعانت فراہم کرتی ہے


بنکاک: تھائی لینڈ میں ہونے والی گاڑیوں کی نمائش میں برقی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والی 12 روزہ ایکسپو میں جاپان، چین اور دوسرے ممالک سے 40 گاڑی ساز ادارے اپنے اپنے نمونوں کی نمائش کر رہے ہیں۔بڑے چینی گاڑی ساز ادارے چانگان آٹوموبائل نے اپنی نئی برقی ایس یُو وی، اور سیڈان کی نقاب کشائی کی۔ کمپنی نے تھائی لینڈ میں برقی گاڑیوں کی پیداوار 2025 میں شروع کرنے اور برقی گاڑیوں کے مزید نمونے پیش کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
چین کے کلیدی برقی گاڑی ساز ادارے بی وائی ڈی اور گوانگژؤ آٹوموبائل گروپ کی برقی گاڑی برانڈ، اے آئی او این بھی مقامی پیداوار کے منصوبے رکھتے ہیں۔
تھائی لینڈ حکومت گاہکوں کو ملک میں تیار کردہ برقی گاڑیاں خریدنے پر اعانت فراہم کرتی ہے۔ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں تھائی لینڈ میں تقریباً 58 ہزار نئی برقی گاڑیوں کا اندراج کروایا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں آٹھ گُنا سے زائد کا اضافہ ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل





