ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن، پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی


ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 12 ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔
بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی، عثمان کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ ہوگیا۔
Alhumdulillah, after a dozen fights still undefeated, 12-0 as pro with 8 KOs in the books. This fight was very special to me so I dedicate this win of mine to our brothers and sisters suffering in Palestine! May Allah help them and be with them in this difficult time! ?? pic.twitter.com/VjHhjJzjCU
— Usman Wazeer (@WazeerUsman) November 30, 2023
اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے، اہم فائٹ میں میری کامیابی کیلئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکریہ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 3 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل




