پاکستان اورازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد
این سی اے نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش تصویری نمائش کا اہتمام کیا
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے ازبکستان اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔پی این سی اے نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔
پی این سی اے کے احاطے میں منعقد ہونے والی یہ اہم تقریب دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ثقافتی تعلقات اور مشترکہ ورثے کا ثبوت ہے۔ نمائش کا افتتاح پاکستان میں ازبکستان کےسفیر اویبک عثمانوف، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب جمالی کے ہمراہ کیا۔
ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف نے افتتاحی تقریب کے دوران تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور سفارتی تعلقات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔اپنے خطاب کے دوران سفیر نے اس شاندار تقریب کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور رہنمائی پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ کی تہہ دل سے تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈی جی محمد ایوب جمالی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دو پاکستانی سفیروں عرفان یوسف شامی اور ریاض احمد بخاری کو گرمجوشی سے سلام پیش کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔
وفاقی وزیر سید جمال شاہ نے اپنے خطاب میں ازبکستان اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے میں شامل خوبصورتی، تنوع اور تاریخی اہمیت کو پیش کرنے میں نمائش کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اسے ایک بصری داستان کے طور پر بیان کیا، جس میں مشترکہ روایات، فنکارانہ اظہار، اور پائیدار میراث کے دھاگوں کو ایک ساتھ باندھا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ نمائش ایک مشترکہ کوشش، تاریخی تصویروں کا ایک سابقہ مجموعہ پیش کرتی ہے جو ازبکستان اور پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان فعال اور متحرک بات چیت کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ نمائش خاص طور پر گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے رہنمائوں، وزراء، سفارت کاروں اور حکام کی جانب سے کیے گئے تعاون کو نمایاں کرتی ہے، جس سے دوطرفہ مضبوط تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔جمال شاہ نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ثقافتی سفارت کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں کو جوڑنے میں یہ نمائش اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ نمائش ثقافتی سفارت کاری کے لیے غیر متزلزل عزم اور ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کا ثبوت ہے۔ نمائش 3 دسمبر 2023 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 3 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 6 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 7 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 7 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 6 گھنٹے قبل