پاکستان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈس سمین سومسک سوان سے ملاقات

گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 1st 2023, 8:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف  اومبڈس سمین سومسک سوان سے ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ان کی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بھی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے، بیل آف ہوپ کو 24 گھنٹے اور ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔