Advertisement
پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں

ایم آئی  ایف پی ڈرافٹ کے مطابق آئندہ مالی سال دفاعی اخراجات کا تخمینہ 21 سو ارب روپے تک لگایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 2 2023، 11:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں معاشی ٹیم سے آئندہ مالی سال کیلئے شرائط منوالیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار ارب سے زائد رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی حکومت کے اخراجات ساڑھے 16 ہزار ارب تک ہوں گے جبکہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر آئندہ مالی سال ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہوں گے۔

ایم آئی  ایف پی ڈرافٹ کے مطابق آئندہ مالی سال دفاعی اخراجات کا تخمینہ 21 سو ارب روپے تک لگایا گیا۔

ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں سبسڈیز اور گرانٹس کی مد میں 3 ہزار ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا کہا گیا کہ صوبوں کو آئندہ مالی سال 5 ہزار 320 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

ایم ای ایف پی میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 780 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز اور آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ 9 ہزار ارب روپے سے زائد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement