Advertisement
تفریح

فلم اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار افضال احمد کو دنیا سے  رخصت ہوئےایک برس بیت گیا

 اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو ہسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکےتھے اور انتقال کر گئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 2 2023، 11:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلم اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار افضال احمد کو دنیا سے  رخصت ہوئےایک برس بیت گیا

ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار افضال احمد کو دنیا سے  رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔

 اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو ہسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ایک سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا اس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔

اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ  افضال چٹہ کے نام سے مشہور تھے ، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد  ڈراموں اور  200 سے زائد فلموں  میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں  میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement