جی این این سوشل

پاکستان

ملک شو بازی اور نعروں سے ہیں بلکہ عملی کام سے ترقی کرتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

اتنی مرتبہ وزیر اعظم بنے بتائیں ملک کے لئے کیا کیا، شرجیل انعام میمن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک شو بازی اور نعروں سے ہیں بلکہ عملی کام سے ترقی کرتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک شو بازی اور نعروں سے ہیں بلکہ عملی کام سے ترقی کرتا ہے۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ 3 مرتبہ اقتدار میں آئے بتائیں کوئی ایک بھی ہسپتال بنایا ہو، اتنی مرتبہ وزیر اعظم بنے بتائیں ملک کے لئے کیا کیا۔ ہماری لیڈر شپ علاج کےلئے باہر بھی نہیں جاتی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکان کہتے ہیں کہ ہم نے لاہور بنایا،آپ لاہور کی بات کرکے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ نے لاہور کو پاکستان سمجھ لیا ہے۔ ہم ن لیگ کی طرف صرف لاہور کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ چند لوگ مایوسی کی باتیں کررہے ہیں، پاکستان کے اداروں کے خلاف سازشیں کی گئیں، اداروں کو ڈبونے کی سازشیں کی گئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے کونے کونے میں اپنا لوہا منوائے گی، صرف عوام کی مدد سے پیپلزپارٹی تنہا حکومت بنائے گی اور8 فروری کوتاریخی فتح حاصل کرے گی۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ اتحاد صفر ہے، عام انتخابات میں انہیں شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے لاہورکوپوراپاکستان سمجھا ہوا ہے، بلاول بھٹونے خیبرپختونخو اور بلوچستان کے کامیاب دورے کیے، پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں تاریخی جلسہ ہوا، پیپلزپارٹی نے وہ کام کئےجوپورے پاکستان میں کوئی نہ کرسکا۔ سی پیک کی بنیاد رکھنےوالے آصف زرداری ہیں، کل ن لیگ کے ممبران کو یاد آیا کہ ہم نے لاہور بنایا، آپ وزیراعظم بنے، بتائیں پاکستان کیلئےکیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت علاج کیلئے ملک سےباہر نہیں جاتی، ن لیگ کی قیادت نے کبھی پاکستان میں کوئی سرکاری اسپتال بنایا؟ پیپلزپارٹی میرٹ پر اپنی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ کراچی میں ملک کی بہترین طبی سہولتیں موجود ہیں، صحت ہے توسب کچھ ہے، سڑکیں فلائی اوور، صحت کے بعد آتے ہیں، پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی، ن لیگ کے دوست بتائیں ہیلتھ کے شعبے میں کیا کام کیا؟ پیپلزپارٹی کی لڑائی لسانیت کی سیاست کے خلاف ہے،

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں تھرکاکوئلہ نکالاگیا، ن لیگ نے تھرکا کوئلہ نکالنےکابھی کریڈٹ لے لیا، کوئلہ کے ذخائراتنے ہیں کہ 200 سال تک ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کو لوگوں کے مسائل کا پتا ہے. سندھ میں سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھربنانا شروع کردیئے ہیں، پیپلزپارٹی روٹی ،کپڑاور مکان کے نعرے پرعمل کررہی ہے، اس سے بڑی عوام کی خدمت اور کیا ہوسکتی ہے،

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کوتاریخی نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے پاکستان کی تبائی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایس آئی یوٹی میں ایران سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے.  ہمیں اپنےالفاظوں کا چناؤ مناسب کرناچاہئے، ملک کے اندورنی اور بیرونی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے، ملک شوبازیوں سے ترقی نہیں کرتا ہے۔

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا، ایک  ہفتے کےد وران 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 اشیا کی قیمتوں میں  کمی آئی جبکہ 24 اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں  ہفتے چکن کی قیمت میں 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے1.71 فیصد ،بیف کی قیمت میں 0.93 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 0.89فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 0.84فیصد،تازہ کھلا دودھ 0.45فیصد،آگ جلانے والی  لکڑی  0.23 فیصداورسگریٹ کی قیمتوں میں 0.12فیصداضافہ ہوا۔

دوسری جانب آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 9.19 فیصد،پیاز2.14 ایل پی جی1.04 فیصد، کیلے 0.53 فیصد، دال مسورقیمت میں 0.16 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 0.05 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.08فیصد اضافے کے ساتھ41.13فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.13 فیصداضافے کے ساتھ18.53فیصد ہوگئی۔

22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.15 فیصداضافے کے ساتھ 22.23 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.18 فیصداضافے کے ساتھ 19.77فیصد رہی۔

اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.19 فیصداضافے کے ساتھ 18.41فیصدرہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خواتین کا تحفط مریم نواز کی اولین ترجیح ہے ، حنا پر ویز بٹ

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے تحفظ مرکز کا بھی دورہ کیا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خواتین کا تحفط مریم نواز کی اولین ترجیح ہے ، حنا پر ویز بٹ

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،انسداد تشدد اقدامات یقینی بنانے کے لئے عملی کام کر رہے ہیں،خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں خواتین کی شمولیت و کردار کے بغیر ترقی ممکن نہیں، خواتین کو مکمل قانونی تحفظ اور آزادی کے ساتھ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کا حق حاصل ہے، تشدد اور زیادتی کی شکار خواتین کو ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سنٹر میں مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے پولیس لائن راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں قائم ویمن کاؤنٹر، تحفظ مرکز اور ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سنٹر، سوشل ویلفیئر کمپلیکس شمس آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر بینش فاطمہ نے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو پولیس لائن راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ویمن پروٹیکشن کے حوالے سے قائم کاؤنٹر، شکایت سیل اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کی شکایات کا نہ صرف ازالہ کیا جاتا ہے بلکہ انہیں تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے تحفظ مرکز کا بھی دورہ کیا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سنٹر، سوشل ویلفیئر کمپلیکس شمس آباد کا دورہ کیا اور خواتین کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی بروقت خواتین کے تحفظ کے لئے سرگرم ہے،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کام کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll