پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج28 ہزارکیوسک ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 5 2023، 12:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے منگل کو اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 21 ہزار900 کیوسک اور اخرج 45 ہزارکیوسک اور کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی آمد7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج7 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق خیرآباد پل میں آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 12 ہزار 400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج28 ہزارکیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجز میں جناح بیراج میں پانی کی آمد 57ہزار700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار700 کیوسک، چشمہ میں 46ہزار 300 کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 43 ہزار500 کیوسک اور اخراج 43 ہزار500 کیوسک، گدو میں پانی کی آمد 44 ہزار600 کیوسک اور اخراج 39 ہزار400 کیوسک، سکھرمیں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج11 ہزار 700 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 10 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 900 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک ہے۔