وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیا جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے اس ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے ایک بیان میں آج (منگل) صبح پشاور میں وارسک روڈ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی جس میں چار بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیا جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل





