Advertisement
پاکستان

عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا

عدالت نے حکومت ، ایف آئی اے ، نیب ، اینٹی کرپشن ، ضلعی انتظامیہ سے آئندہ تاریخ پر جواب طلب کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 5 2023، 11:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا

پشاور: صحت کا رڈ کی بندش کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، پشاور ہائیکور ٹ نے صحت کارڈ کی بندش پر اعلی حکام سے جواب طلب کر لیا ۔

عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کو بھی توٹسز جاری کر دیے ، وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کہ ذمہ داری ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نگراں حکومت صحت کارڈ کی سہولت بند نہیں کر سکتی ، عدالت نے حکومت ، ایف آئی اے ، نیب ، اینٹی کرپشن ، ضلعی انتظامیہ سے آئندہ تاریخ پر جواب طلب کر لیا ۔

Advertisement
Advertisement