- Home
- News
نواز شریف کی 15 سال بعد چوہدری شجاعت کے گھر آمد
ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
نواز شریف کی پارٹی قیادت کے ہمراہ 15 سال بعد چوہدری شجاعت کے گھر آمد، نواز شریف اور چوہدری شجاعت نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈ پہنچے تو ان کے ہمرا ہ وفد میں شہباز شریف ، مریم نواز، رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق، اور اعظم نذیر تارڑ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
نواز شریف اور لیگی قیادت کی آمد پر مسلم لیگ ق کے رہنماون نے انکا استقبال کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین۔ شافع حسین۔ طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک ہوئے۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
مسلم لیگ ق کا ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مسلم لیگ ق کی قیادت لیگی قیادت سے ملاقات بارے اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 4 minutes ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- an hour ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 hours ago