انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، نگران وزیر اطلاعات
کسی بھی جماعت کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کا ہے، مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، کسی جماعت کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کا ہے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکورٹی ضروریات پوری کریں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطے کا کوئی فقدان نہ ہو، اس حوالے سے صوبائی وزراءاطلاعات کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دیں گے، کسی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کا ہے، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔ بڑے پالیسی فیصلے کرنا منتخب پارلیمان کا کام ہے، ہماری کوشش ہے کہ جب سے ہمیں حکومت ملی ہے، اس کے بعد سے حالات خراب نہ ہوں، ہم بہتر حالت میں ملک منتخب حکومت کو دے کر جائیں گے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے اور ہم الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی مدد فراہم کر رہے ہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں کراچی کے کئی دورے کئے ہیں، نگران وزیراعظم نے پچھلے دنوں کراچی کا دورہ کیا، یہاں قیام بھی کیا اور تاجروں سے ملاقات بھی کی۔ آج بھی وزیراعظم کراچی کا دورہ کر رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا صوبوں اور مختلف شہروں میں جانے کا اچھا ریکارڈ ہے، آپ نے اتنا فرینڈلی وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ سکیورٹی کے خدشات ہر الیکشن میں رہے ہیں، 2008ءمیں الیکشن مہم کے دوران سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تھی، 2013ءکے انتخابات میں بھی سکیورٹی کا چیلنج موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جس کو ہمارے سکیورٹی ادارے کنٹرول نہ کر سکیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 10 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 10 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 15 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 14 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 10 گھنٹے قبل