پاکستان

اوپن یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی مصنوعات، ماڈلز/ پوسٹرزکی نمائش

یونیوسٹی کا مقصدنئی نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرناہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 9th 2023, 1:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپن یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی مصنوعات، ماڈلز/ پوسٹرزکی نمائش

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کوکاروباری آئیڈیازکو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ا کیڈمک سپورٹ فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کے کاروباری تصور کو پروان چڑھایا جاسکے۔

اس حوالے سے شعبہ کیمسٹر ی کے زیر اہتمام گذشتہ روز بی ایس کے طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، ماڈلز/پوسٹرز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 71طلبا و طالبات نے حصہ لیا، نمائش میں 30پراجیکٹس رکھے گئے۔

تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹر ی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے کہا کہ یونیوسٹی کا مقصدنئی نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرناہے تاکہ وہ والدین کا سہارا بنیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردا ر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے کی کڑی تھی۔

نمائش کے انعقاد میں سپورٹ فراہم کرنے پر ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد اور وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آئندہ سال یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی ہے، وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں اس جشن کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے یونیورسٹی میں علمی تقریبات عروج پر ہیں۔