طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل سے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ہم پورے یقین اور پختہ عزم کے ساتھ فلسطین کے معصوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطیٰ کے امور کیلئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک خود مختار فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہئے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
انہوں نے آج(اتوار) کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا براہِ راست تعلق انسانی حقوق اور مسلم دنیا کے مسائل سے ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف بیان کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا پاکستان کے اسرائیل سے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ہم پورے یقین اور پختہ عزم کے ساتھ فلسطین کے معصوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان نے معیشت کے بارے میں متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدے کئے ہیں جو ان ممالک کے پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمان گیارہویں مرتبہ پاک بحریہ کے حوالے
- 3 گھنٹے قبل
کپل شرما، راج پال یادو سمیت چار بالی وڈ اداکاروں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول
- 3 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
جرمنی میں چاقو حملےسے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
- 4 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کا واک آؤٹ ،صحافیوں کا شدید احتجاج
- 3 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 34 منٹ قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 30 منٹ قبل
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
- ایک گھنٹہ قبل