Advertisement
پاکستان

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شہباز شریف کا سخت ترین ردعمل

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے اس متعصبانہ فیصلے  سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہوجائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 12th 2023, 12:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شہباز شریف کا سخت ترین ردعمل

لاہور : بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شہباز شریف نےسخت رد عمل کا اظہارکیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے لاکھوں کشمیریوں کے خون کے ساتھ غداری کی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے اس متعصبانہ فیصلے  سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ کے ماتھے پر انصاف کےخون کی پہچان کے طور پر دیکھا جائے گا یہ فیصلہ کبھی بھی سپریم کورٹ کو انصاف نہیں کر نے دے گا انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو آئینی قرار دے کر انڈیا  نے اپنے انصاف کا معیار پوری دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے ۔

Advertisement