سعودی عرب، مڈل اور ہائی سکولوں کے دو لاکھ 60 ہزار طلبہ کا مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ کے قومی اولمپیارڈ میں شرکت کے لئے اندراج
سعودی معاشرہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا ٹیکنالوجی کے استعمال کا شعور رکھتا ہے


ریاض: سعودی عرب میں دس ہزار سے زیادہ مڈل اور ہائی سکولوں کے دو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ طلبہ نے مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ کےقومی اولمپیارڈ میں اندراج کرایا ہے جو سعودی عرب کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
قومی اولمپیارڈ مقابلے 23 اپریل 2024 سے ریاض میں شروع ہوں گے۔سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) کی وزارت تعلیم اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیش (موھبہ) کی شراکت سے کی گئی کوششوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ میں مہارت رکھنے والی نئی نسل کی تیاری کے حوالے سے قومی منصوبہ ہے جس سے افرادی قوت کے حوالے سے وژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے۔
ریکارڈ تعدا میں طلبہ کی رجسٹریشن یہ ظاہر کرتی ہے کہ سعودی معاشرہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا ٹیکنالوجی کے استعمال کا شعور رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپریل 2023 کے دوران سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سماجی آگاہی میں عالمی سطح پر دوسری پوزیشن ملی تھی۔
رجسٹریشن کا عمل کوالیفائنگ ٹیسٹ سے شروع کیا جاتا ہے جس کے بعد مقابلے کی تیاری کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت کا اہتمام ہے۔یہ مقابلے 23 اپریل 2024 سے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوں گے۔اس منصوبے کا مقصد طلبہ میں مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ کے حوالے سے آگاہی کو بڑھانا ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) 2019 سے سعودی ولی عہد کی رہنمائی میں کام کررہی ہے جبکہ موھبہ نے وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر سرکاری سکولوں کے طلبہ مختلف مضامین میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago




