عمران خان میانوالی ، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ بیرسٹر گوہر بونیر سے الیکشن لڑیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔
اس موقع چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آٹھ فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔ ہم چاہتے ہیں ایسا کوئی اقدام نہ ہو جس سے الیکشن میں تاخیر ہو، میں کہتا ہوں ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہئیے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 14 منٹ قبل
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 3 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 3 گھنٹے قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 37 منٹ قبل
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار بھر مؤخر،17 جنوری کو سنایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 14 گھنٹے قبل