چیمپئینز ٹرافی :پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کےلیے نام جمع کروادیے،فخر زمان کی واپسی
جس میں فخر زمان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے


لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام جمع کرائےگااسکواڈ میں اوپنر فخر زمان کا نام بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کو چیمپینز ٹرافی کے اسکواڈ جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ پاکستان بھی اپنا 15 رکنی اسکواڈ جمع کرائے گا لیکن اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو دو روز قبل جمع کروایا گیا،جس میں فخر زمان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کا نام شامل ہے۔
جبکہ ابتدائی اسکواڈ میں ابرار احمد، کامران غلام اور سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت تمام ٹیمیں 12 فروری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، 12 فروری کے بعد صرف طبی بنیاد پر ہی ٹیم میں تبدیلی کی جاسکے گی۔
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 10 گھنٹے قبل

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کی پارلیمانی انتخابات میں برتری
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- 2 گھنٹے قبل

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 10 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
- 28 منٹ قبل

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- ایک گھنٹہ قبل

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 11 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 10 گھنٹے قبل