Advertisement
علاقائی

سیالکوٹ :دلہے کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی

شادی پر ملکی اور غیر ملکی ، کرنسی لُٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 12th 2025, 8:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیالکوٹ :دلہے کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی

سیالکوٹ:سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیا ل  میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میںبھائیوں نے نوٹوں کی برسات کردی گئی، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے شادی پر 50روپے برسا دیئے۔
شادی پر ملکی اور غیر ملکی ، کرنسی لُٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
 تحصیل سمبڑیال کےنواحی گاؤںبکھڑے والے کے رہائشی عمران کی شادی میں نوٹوں کی برسات کی گئی۔ بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ برسانے شروع کر دیے، بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ برسائے گئے۔
سیالکوٹ کے گاؤں بکھڑے والی کو اوورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے، جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے،ا ور اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی، جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔
اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شادیوں میں غیرملکی کرنسی لٹائی گئی ہو،بلکہ اس سے قبل بھی بہت سی شادیوں میں اس طرح پیسے، موبائل فونز اور بہت کچھ لٹایا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement