Advertisement
پاکستان

لندن میں دم دبا کر بھاگنے والوں کو واپس لائیں گے ،وزیراعظم

پشاور : وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں، میں مافیاکوقانون کے نیچے لیکرآؤں گا ،این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ لندن میں دم دبا کر بھاگنے والوں کو واپس لائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 20th 2021, 7:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان بہت بڑے خواب کانام تھا، میری عمر پاکستان کی عمر کے برابر ہے،کبھی کسی نے پاکستان کے خواب کی وضاحت نہیں دی، گزشتہ ادوار میں کسی نے غریبوں کیلئے کچھ نہیں  کیا۔انہوں نے کہا کہ  مدینہ کی ریاست پر اللہ تعالیٰ نے  سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں،  مدینہ کی ریاست میں  تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا، نبی کریم ﷺکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  سارے مافیا ز مل کرمجھ سے این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، کسی صورت مافیا کواین آراو نہیں دوں گا، امیر کیلئے این آر او ملک کی تباہی کا سبب بنا ،میں نے ان کو این آر او کسی قیمت پر نہیں دینا،سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں ،میں مافیاکوقانون کے نیچے لیکرآؤں گا ،این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا  میں انسانوں  پر سرمایہ کاری کی گئی ہے، 2013کے بعدخیبر پختونخوامیں غربت میں کمی آئی ہے۔وزیر اعظم نے سوال کیا کہ  کہاں ہیں وہ سیاست دان جودم دبا کر بھاگے ہوئے ہیں؟

کہتے تھے کہاں ہے نیاخیبرپختونخوا، ان کوپتا ہی نہیں تھا  کتنا بڑا انقلاب آرہا ہے،خیبرپختونخوا میں سب کے پاس ہیلتھ کارڈ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  خیبرپختونخواکسی کودوسری بار موقع نہیں دیتا،آپ کےلوگوں نے کیوں دوسری بار منتخب کیا؟ لندن میں دم دبا کر بھاگنے والوں کو واپس لائیں گے،فکر نہ کریں،پنجاب کے بڑے سیاستدان آج لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں 50سال بعد ڈیم بن رہے ہیں ، مہمند ڈیم کے ذریعے سستی بجلی ملے گی ، کورونا کے باوجود مہمند ڈیم پر کام جاری ہے ،مہمند ڈیم 2025 تک مکمل ہو جائے گا ، پشاور کیلئے300ملین گیلن پانی آجائے گا ،2028تک پاکستان میں 10ڈیم بنیں گے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 44 منٹ قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 20 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
Advertisement