جی این این سوشل

پاکستان

پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ، پولنگ جاری

کراچی : بدین کی تحصیل ماتلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ضمنی الیکشن آج ہو رہاہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا
پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ہورہاہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری  ہے ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد دادا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا  مقابلہ متوقع ہے۔ ایم ڈبلو ایم اور کالعدم تحریک لبیک بھی میدان میں ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66ہزار سے زائد ہے جبکہ حلقے میں کل 123 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں۔حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 حساس اور12 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولیس کے 1200اور رینجرز کے 395اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سندھ اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

علاقائی

بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم

درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں  دوبارہ گنتی کا حکم

پاکستان سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ  کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پراور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں  دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، دونوں فارمز کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضح ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔

جس پر وکیل نے کہا کہ مخالف فریق کی طرف سے صرف 4 فارم 45 کی نقول لگائی گئی ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

جسٹس عقیل عباسی  نے ریمارکس دیتے ہوئے  کہا کہ ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ 

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید  ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو  ناکام بنا دیا۔

دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی  ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے  میں 12 سیکیورٹی اہلکار  شہید ہوگئے، جن میں  10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے  اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12  فوجی جوانوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے  6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے  گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی  سے سعودی نائب وزیر داخلہ  کی ملاقات ، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کی ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے,محسن نقوی نے کہا ہے کہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

محسن نقوی اور سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔

سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے,سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں پاکستان آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قیادت میں سعودی عرب 2030 تک معاشی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

اس موقع پر نائب وزیر داخلہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کیلئے تیار ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll