فارما سے متعلق قوانین، حکومتی پالیسیاں، اورڈریپ گائیڈ لائنز کی معلومات دینے کے لئے فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم


نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے فارما پارک بنارہے ہیں، فارما سے متعلق قوانین، حکومتی پالیسیاں، اورڈریپ گائیڈ لائنز کی بابت معلومات دینے کے لئے فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کردیا ہے۔
وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ فیسیلی ٹیشن ڈیسک کا مقصد فارما انڈسٹری کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بناناہے۔ ڈیسک سے نئی فارما کمپنیوں کو ڈریپ سے لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کے طریقہ کار پر رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔ ملک سے ادویات کی ایکسپورٹ سے متعلق تمام معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ڈریپ فیسیلی ٹیشن ڈیسک ملک میں فارما انڈسٹری لگانے کے لئے معلومات فراہم کرے گا ۔ فارما انڈسٹری کی شکایات بھی فیسیلی ٹیشن ڈیسک کے ذریعے فوراً حل کی جائیں گی ۔
ادویات کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کیلیے فارما پارک بنارہے ہیں۔پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کیلیے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ذریعے مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس اقدام سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- ایک دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- ایک دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل







