محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے


شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے لئے تپی جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے
ہم نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیرمین اور این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ پر شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چیرمین محسن داوڑ اور ہمارے دیگر ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔
ریاست کی طالبان کے حوالے سے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے وزیرستان اور… pic.twitter.com/M2cCi3cggz— National Democratic Movement (@NDM_Official) January 3, 2024
دوسری جانب، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی صوبائی چیئرپرسن خیبرپختونخوا بشری گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ہم این ڈی ایم کے چیئرمین اور این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ پر شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین محسن داوڑ اور ہمارے دیگر ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔
بشریٰ گوہر نے مزید کہا کہ ریاست کی طالبان کے حوالے سے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے وزیرستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی بڑھتی رہی ہے، اس طرح کے دہشت گرد حملوں اور خطرناک ماحول میں چیئرمین محسن داوڑ کو لیول پلیئنگ فیلڈ کس طرح سے فراہم کی جاۓ گی؟ ہم اس حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی سکیورٹی کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اجلاس بلائیں۔
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- ایک دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- ایک دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- ایک دن قبل





.jpeg&w=3840&q=75)