پاکستان
مولانا محمد علی جوہر کی 93 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
آج تحریکِ پاکستان کے سرگرم رہنما، انگریزی زبان کے صاحبِ طرز اِنشا پرداز ، ہندوستان کی آزادی کے بہت بڑے علمبردار ، مسلمانوں کے محبوب لیڈر اور صحافی و شاعر مولانا محمد علی جوہر کی 93 ویں برسی منائی جا رہی ہے
آج تحریکِ پاکستان کے سرگرم رہنما، انگریزی زبان کے صاحبِ طرز اِنشا پرداز ، ہندوستان کی آزادی کے بہت بڑے علمبردار ، مسلمانوں کے محبوب لیڈر اور صحافی و شاعر مولانا محمد علی جوہر کی 93 ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔
مولانا محمد علی جوہر 1878 میں رام پور میں پیدا ہوئے ۔ علی گڑھ اور لنکن کالج (آکسفورڈ) میں تعلیم حاصل کی۔ ریاست ہائے بڑودہ اور رام پور میں ملازم رہے ۔ ترکِ ملازمت کے بعد کلکتہ سے ہفتہ وار 'کامریڈ' اخبار جاری کیا ۔
دہلی میں 'ھمدرد' کے نام سے اردو میں بھی اخبار کا اجرا کیا ۔ مولانا محمد علی جوہر اپنی انقلابی تحریروں کے سبب 'رئیس الاحرار' کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ 1914 میں برطانوی پالیسی کے خلاف لکھنے پر آپ کو نظر بند کیا گیا ۔
1919 میں رہائی کے بعد تحریکِ خلافت میں حصہ لیا ۔ تحریکِ ترکِ موالات میں بھرپور حصہ لیا جس کی وجہ سے دو بار جیل جانا پڑا ۔ مولانا محمد علی جوہر شاعری میں داغ کے شاگرد تھے ۔ آپکا کلام 'دیوانِ جوہر' کے نام سے شائع ہوا ہے ۔
مولانا محمد علی جوہر گول میز کانفرس میں شرکت کے لیے لندن گئے اور وہیں 4 جنوری 1931 کو انتقال کرگئے ۔ بیت المقدس میں آسودہ خاک ہیں ۔
علاقائی
وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،5 زخمی
حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا،ریسکیوذرائع
آزاد کشمیر:وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہونے کے باعث مسافر جیپ کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں ہونے والےزخمیوں اور نعشوں کو قریبی اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دنیا
یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ
حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے،یونانی کوسٹ گارڈ حکام
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔
یونانی ریسکیو حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
علاقائی
اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد جاں بحق
مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے،پولیس
اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے، گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تفریح 2 دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا