جی این این سوشل

دنیا

یونان میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے،یونانی کوسٹ گارڈ حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یونان میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ
یونان میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

یونانی ریسکیو حکام  نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا  کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو  واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔

 

تجارت

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیں۔ 

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے ذریعے سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں  ڈرون حملے ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کے  لبنان میں  ڈرون حملے 
 ، حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے  ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے  رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  کا دعویٰ ہے کہ  لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب  صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت  برقرار ہے،جبکہ  پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری کے بعد شوگران میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ وادی سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں بھی برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll