پاکستان
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی اور ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست اسلامی ملک ہے، پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔
سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان
مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سر و پاتخیل، خیال آرائی ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ صدر کے آئینی اعتراضات کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے، بیان بازی سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
علاقائی
علامہ طاہر اشرفی كے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال كر گئے
حافظ محمد احمد کی وفات پر مذہبی اور سیاسی شخصیات نے علامہ طاہر اشرفی سے افسوس کا اظہار کیااور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا فرمائی
پاكستان علماء كونسل کے چیئرمين علامہ طاہر اشرفی كے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال كر گئے۔
حافظ محمد احمد کی نمازجنازہ بعد از نمازعصر جامعہ مسجد بلال پارک سنگھ پورہ میں ادا کی جائے گی۔
حافظ محمد احمد کی وفات پر مذہبی اور سیاسی شخصیات نے علامہ طاہر اشرفی سے افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔
دنیا
فرانس: فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا
فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں،
فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جعلی ڈگری ثابت ہونے پرنادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے فارغ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا