جی این این سوشل

پاکستان

یونان: کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 47 کو بچایا لیا  گیا ، ترجمان دفتر خارجہ

گزشتہ روزیونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے ایک پاکستانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یونان: کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 47 کو بچایا لیا  گیا ، ترجمان دفتر خارجہ
یونان: کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 47 کو بچایا لیا  گیا ، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے یونان میں ہونے والے  کشتی حادثے کے واقعے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روزکشتی الٹنےکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ کشتی الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی ہیں ان کا کہنا تھا کہ تا ہم لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد کا تعین نہیں ہو سکا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، سفارتی اہلکار بچنے والے پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے جزیرہ کریٹ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لاپتہ پاکستانی افراد کے متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا گیا ہے، پاکستانی متاثرہ فیملیز 6943850188-0030 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے ایک پاکستانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعہ میں بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی شامل ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں اورمثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام: ترکیہ نے 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

ترکیے نے برہان کوراوغلو کوشام کے لیے  ناظم الامور مقرر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام: ترکیہ نے 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

شام میں ترکیے کے سفارت خانے نے 12 برس بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے نے برہان کوراوغلو کوشام کے لیے  ناظم الامور مقرر کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے 2011ء میں مظاہرین کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا تھا،جس کی وجہ سے ترکیے نے شام میں خانہ جنگی کے بعد 2012ء میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں، اور حال میں بشار حکومت کےخاتمے کے بعد ترکیہ نے دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 فاسٹ باؤلر محمد عرفان  نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرگزار ہوں۔

محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں 109 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح  رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے۔ 

محمد عرفان سے قبل  گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈ عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll