Advertisement
پاکستان

دی اکانومسٹ میں لکھا جانے والا مضمون مصنوعی ذہانت کی مدد سے نہیں لکھا گیا، پی ٹی آئی کی وضاحت

مذکورہ مضمون پی ٹی آئی کے تاحیات چیئرمین عمران خان نے ہی تحریر کیا ہے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 9th 2024, 9:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دی اکانومسٹ میں لکھا جانے والا مضمون مصنوعی ذہانت کی مدد سے نہیں  لکھا گیا، پی ٹی آئی کی وضاحت

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے منسوب ایسی خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں لکھا جانے والا مضمون مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کی اس حوالے سے تردید سامنے آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی میڈیا کی طرف سے نشر کی جانے والی خبریں / رپورٹس درست نہیں ہیں۔ مذکورہ مضمون پی ٹی آئی کے تاحیات چیئرمین عمران خان نے ہی تحریر کیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق عمران خان اڈیالہ جیل میں انتقامی طور پر قید ہیں جہاں ایسے ذرائع کے استعمال کا کوئی طریقہ نہیں۔

واضع رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے مضمون میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات مقررہ تاریخ 8 فروری کو بالکل بھی نہیں ہوں گے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی اس طرح کے انتخابات تباہی اور تماشہ ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

یہ مضمون دی اکانومسٹ میں جمعرات 4 جنوری کو پہلی بار شائع کیا گیا تھا جس کے بعد سے اسے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کم از کم 7 بار دوبارہ پوسٹ کیا گیا ہے۔ ان پوسٹس کو 25 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 3 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 3 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 3 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
Advertisement