جی این این سوشل

پاکستان

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے

مصطفیٰ کمال کراچی کے حلقے این اے 242 شہباز شریف کے لئے چھوڑنے پر آمادہ ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان  سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کا معاملہ طے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد قائد ن لیگ وزیراعظم ہوں گے، 8 فروری کے بعد سندھ میں بھی مشترکہ حکومت بنائیں گے۔

اور آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی کے حلقے این اے 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن کے حلقے سے شہبازشریف انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پاکستان

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج 2025 کے لیے ملک میں  درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک  ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ  سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔  جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر  افراد کو  حج کے سفر  اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے  کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ،  شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی،  جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور  ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں  مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں  اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا

الیکشن ٹریبونل آج مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا۔

عام انتخابات 2024ء کے بعد کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا  ہے۔

الیکشن ٹریبونل آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔

ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت  کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll