جی این این سوشل

پاکستان

عثمان ڈار کی والدہ این اے 71 سے الیکشن کیلئے نامزد

ریحانہ  ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد  وہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے ملک گیر انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے مقابلہ کریں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عثمان ڈار کی والدہ این اے 71 سے الیکشن کیلئے نامزد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ جن کا نام ریحانہ امتیاز ڈار ڈار ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما خواجہ محمد آصف کے مدمقابل ہوں گے جو این اے میں ان کے بیٹے کے مد مقابل الیکشن لڑتے ہیں اور ایک دوسر کے سیاسی حریف بھی ہیں  -71 این اے  سیالکوٹ سے منگل کو ان کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل نے منظور کر لیے۔

ریحانہ  ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد  وہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے ملک گیر انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے مقابلہ کریں گی۔


خیال رہے کہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پولیس انہیں 9 مئی کے کیس میں گرفتار کرنا چاہتی تھی لیکن وہ مجرم نہیں پائے گئے، اور ان کے مطابق انہوں نے کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لیا تھا ، پھر بھی انہوں نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ عثمان ڈار نے خواجہ محمد آصف پر تمام کوروائیوں  کا الزام لگایا۔


عثمان ڈار کی والدہ نے بتایا کہ جب ان کے حریفوں کو معلوم ہوا کہ وہ عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات جمع کرا رہی ہیں تو 20 لوگ مجھے لینے ان کے گھر آئے۔ 'کوئی مجھے مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ جو چاہے کروں۔ اگر میں جیل میں رہوں گا تو میں انتخابات کے لیے اپنے کاغذات بھی جمع کراؤں گا۔

پاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس  حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق  کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے

پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری  کا چلنا ناممکن ہے ،  چئیرمین پی ٹی اے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی کے(پی ٹیی اے) کے سر براہ حفیظ الرحمان نے  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں  وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا،  وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے، اگرکوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو انٹرنیٹ بند ہونے سے اس کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا۔
 دوران بریفینگ چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی۔ 
اس سے قبل کمیٹی کی  چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک کردےمگر  آکر آن کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔
اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این اس کووجہ سے  بلاک کر رہی ہے تا کہ  ایکس تک رسائی نہ حاصل کی جا سکے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll