جی این این سوشل

تفریح

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی منگنی کس سے طے پائی؟

پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پاکستان کی پہلی مقبول ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی منگنی کس سے طے پائی؟
ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی منگنی کس سے طے پائی؟

معروف ویڈیو ایپلیکشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی منگنی ہوگئی ہے۔زرائع کے مطابق ان کی منگنی عمر بٹ سے ہوئی ہے جو بھی ٹک ٹاکر ہیں. دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے منگنی طے پائی ہے اور جلد ہی جنت مرزا پیا گھر سدھا جائیں گی ۔

جنت مرزا کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹک ٹاک ایپ پر فالوورز ہیں اور جنت مرزا نے ٹک ٹاک سے مقبولیت کے بعد ہی ہدایتکار سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی سائن کی اور فلم انڈسٹری میں ڈِیبیو کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jannat Mirza🥀✨ (@jannatmirza._official)

دوسری جانب جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت  پیغامات بھی بھیجتے ہیں۔

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی

پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، اور آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق  بڑے فیصلے کا امکان تھا،مگر آئی سی اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے  بھی دو ٹوک مؤقف ا پناتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ  پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔

پاکستان نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ہائبر ماڈل کے لیے  نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان  ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے، سی ای او ریلوے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح  33 ارب روپے تک  پہنچ گئی۔

سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان  ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے۔

سی ای او ریلوے نے  بتایاکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پرگراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار  کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔

 جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے  امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll